مظفرگڑھ، شاہ جمال کے خانگڑہ روڈ پرکیری اور منی بس کے درمیان تصادم، دو خواتین اساتذہ جاں بحق،دو شدید زخمی

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 20 اگست2022ء) مظفرگڑہ کے علاقے شاہ جمال کے خانگڑہ روڈ پرکیری اور منی بس کے درمیان تصادم، دو خواتین اساتذہ جاں بحق،دو شدید زخمی۔ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ نے فوری طور پر قریبی پوائنٹ سے ایمبولینسز کو جائےحادثہ پر روانہ کروا دیااور پولیس کنٹرول کو انفارم کردیا۔ ریسکیو سٹاف کا بروقت رسپانس۔

ریسکیو سٹاف آن لوکیشن ہوا تو موقع پر چار خواتین اساتذہ اور ایک ڈرائیور شدیدزخمی تھا۔

ریسکیو سٹاف نے پیشہ وارانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اورمزید علاج معالجے کے لیے فوراً DHQ ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم نے دو خواتین اساتذہ کی ڈیتھ ڈیکلیئر کردی۔ جاں بحق ہونے والی خواتین کی شناخت طیبہ زوجہ عقیل عمر 32 سال اور صالحہ زوجہ منور عمر 30 سال سے ہوئی ، طیبہ محلہ قیوم نگر مظفرگڑہ اور صالحہ مظفرگڑھ کے مضافاتی علاقے مہر پور چوک کی رہائشی تھیں۔

زخمی ہونے والی خواتین اساتذہ کی شناخت انیلا زوجہ عمر 32سال ، مقصود بی بی زوجہ اللہ ڈتہ عمر 32 سال اور زخمی ہونے والے ڈرائیور کی شناخت شہزاد ولد نیاز عمر 30 سال سے ہوئی یہ تینوں مظفرگڑھ شہر کے رہائشی تھے ۔ریسکیو سٹاف نے ڈیڈ باڈیز کو انکے گھروں میں منتقل کردیا۔