مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 27 جولائی2019ء) مظفرگڑھ کے واحد اور معیاری پبلک اسکول سردار کوڑے خان پبلک ہائر سیکنڈری سکول کی گورننگ باڈی نے ایک معروف این جی او کئیر فاونڈیشن، جو کہ پہلے سے تعلیمی ادارے چلا رہی ہے، کے ساتھ معاہدہ کر کے آزمائشی بنیادوں پر ایک سال کیلئے اسکول اس کے حوالے کر دیا ہے۔
قبل ازیں اسکول کا انتظام ضلعی انتظامیہ اور اسکول کا گورننگ بورڈ چلا رہے تھے۔
مندرجہ بالا معاہدے کے بارے میں شہریوں کی مختلف آراء سامنے آئی ہیں، کچھ شہری اسے اسکول کیلئے اچھا قدم قرار دے رہے ہیں تو کچھ شہریوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورننگ بورڈ اور کئیر فاونڈیشن کے درمیان طے ہونے والی شرائط ایک سال والی نہیں ہیں بلکہ تا حیات والی لگتی ہیں۔