مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 23 اکتوبر2019ء) مظفرگڑھ کے نواحی علاقے بیٹ مٹھائی شاہ میں بیٹوں نے باپ کے ساتھ مل کر اپنی 70 سالہ ماں نزیراں مائی کو پاگل قرار دے کر کمرے میں قید کر دیا اھل علاقہ کی طرف سے اطلاع ملنے پر نزیراں مائی کے بھائی اللہ ڈتہ نے اپنی بہن کو قید سے رھائی دلا کر ھسپتال میں داخل کرا دیا۔
اللہ ڈتہ کا کہنا ھے کہ مسلسل کمرے میں قید رھنے اور دیکھ بھال نہ ھونے سے نزیراں مائی کے جسم میں کیڑے پڑ چکے ھیں اور ڈاکٹروں نے کہا ھے کہ اس کے پاؤں کی انگلیاں بھی کاٹنی پڑیں گی اس نے اپنی بہن نزیراں مائی کے ساتھ اتنا ظلم کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ھے۔