مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 22 مئی2019ء) مظفرگڑھ کے نواحی علاقہ بستی جھنڈیوالی کے چالیس سے زائد افراد عجیب وغریب پراسرار بیماری میں مبتلا ھو کر معذور ھو چکے ھیں۔مقامی افراد کا کہنا ھے کہ پوری بستی 1971 سے کسی پراسرار بیماری کی لپیٹ میں ھے اس بستی کے رھنے والے مرد و خواتین 18 سال کی عمر کو پہنچنے پر اس بیماری کا شکار ھو جاتے ھیں اس بیماری کی وجہ سے ان کا جسم سکڑنا اور ھاتھ پاوں کمزور ھونا شروع ھوجاتے ھیں اور 20 سال کی عمر تک پہنچ کر مکمل طور پر معزور ھو جاتے ھیں نہ چل پھر سکتے ھیں اور نہ ھی کوئی کام کاج کر سکتے ھیں، بس بستر پر پڑے پڑے موت کا انتظار کرتے رھتے ھیں، رمضان المبارک میں اور عید کی آمد پر عید کی خوشیوں میں شریک ھونے کیلئے وہ ضلعی انتظامیہ اور مخیر حضرات کے منتظر ھیں۔