مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 20 مئی2019ء) مظفرگڑھ شاہجمال روڈ پر بستی بلوچاں میں کھانے میں ساگ کا سالن کھانے سے ایک ہی گھر کے چار بچوں سمیت سات افراد کی حالت خراب، ریسکیو ذرائع۔ تفصیلات کے مطابق مظفرگزھ کے علاقے شاہجمال کی بستی بلوچاں میں ایک ہی گھر کے سات افراد نے رات کے کھانے میں ساگ کھایا جس کی وجہ سے تمام افراد کی حالت خراب ہو گئی اور وہ مدہوش ہوگے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی دو ایمبولینسز موقع پر پہنچ گئیں اور میڈیکل سٹاف نے گھر کے تمام متاثرین موقع پر ابتدائی طبی امداد دی۔ابتدائی معلومات کیمطابق ساگ سردیوں میں سوکھا کر رکھا ہوا تھا جس کو گھر کے افراد نے سالن بنا کر کھایا۔ مضر صحت کھانا کھانے سیگھر میں موجود چار بچّوں سمیت اور سات افراد کی حالت خراب ہو گئی۔مضر صحت کھانا کھانے سے متاثر ہونے والے افراد میں رمضان عمر 50 سال، وزیراں مائی عمر 40 سال،بصرا بی بی عمر 25 سال،گلشن بی بی عمر 10سال،واجد عمر 10سال ،ساجد عمر 08 سال اور نور فاطمہ عمر 07 سال۔ریسکیو 1122 نے متاثرین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگزھ منتقل کر دیا۔محکمہ فوڈ اتھارٹی مظفرگڑھ نے واقعے کا نوٹس لے کر اپنی کارروائی شروع کردی۔