مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 15 مئی2019ء) حساس ادارے اور تھانہ سول لائن پولیس کا مشترکہ آپریشن۔ پولیس ترجمان کے مطابق حساس ادارے اور مظفرگڑھ پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ھوئے این جی او کے نام پر خواتین سے بائیو میٹرک سمیں نکلوا کر فراڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ھے، ملزم مستنصر اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مظفرگڑھ کے قریبی قصبے چک مٹھن میں سادہ لوح خواتین کو امداد کے نام پر بائیو میٹرک فنگر پرنٹ سے سمیں نکلوا کر فراڈ کرتے تھے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ سول لائن میں فراڈ کرنے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ھے۔