مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 26 فروری2020ء) آل پاکستان کسان اتحاد نے آئندہ بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے مرکزی جنرل سیکرٹری رانا محمد ظفر طاہر اور صدر لائرز ونگ رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ نے میڈیا کو بتایا کہ آل پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی چئرمین محمد رانجھا، وائس چیئرمین پروفیسر محمود احمد بھٹی، مرکزی صدر بریگیڈیر ریٹائرڈ جاوید احمد،صوبائی صدر پنجاب میاں محمد یسین سکھیرا، صوبائی صدر بلوچستان سردار عبدالرشید ناصرکی مشاورت سے پنجاب اور سندھ میں ہونے والے متوقع بلدیاتی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کے حقوق کا عملی سطح پر تحفظ کرنے کے لئے یہ فیصلہ کیا ہے جبکہ پارلیمنٹ میں کسانوں کی حقیقی نمائندگی کے لئے جدوجہد کریں گے اور کسانوں کا استحصال نہیں ہونے دیں گے۔