مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرمظفرگڑھ ظہوربھٹہ کا وائس چیرمین ضلع کونسل اقبال خان پتافی،چئیرمین بلدیہ اکرم خان چانڈیہ اور چیف آفیسر بلدیہ زوہیب حمید قریشی کے ہمراہ یونین کو نسل خانپور بگاشیر اور ترکی کالونہ کا دورہ۔ترکی کالونی میں واٹرپلانٹ اور صفائی ستھرائی کی صورت حال کا تفصیلی جائزہ۔تفصیل کیمطابق گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نے وائس چیرمین ضلع کونسل،چیرمین بلدیہ اور چیف آفیسر بلدیہ کے ہمراہ یونین کونسل خانپور بگاشیر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چیرمین یونین کونسل خانپور بگاشیر اور علاقہ مکینوں سے علاقہ میں نکاسی آب اور صفائی ستھرائی کے عوامل کے بارے تفصیلی آگاہی لی۔