مظفرگڑھ ۔ یکم جون (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 01 جون2019ء) 46 لاکھ کی آبادی پر مشتمل ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفر گڑھ میں سہولیات کا فقدان ،ادویات نایاب، ڈاکٹروں کی عدم توجہ اور نارواسلوک جاری، صدرہسپتال ڈی سی کی توجہ کا طالب ہے۔عرصہ دراز سے تعینات مقامی ڈاکٹرز ،ایم ایس نے ہسپتال کو پرائیوٹ کلینکس کا استقبالیہ بنادیا۔ دوردراز کی عوام راہداریوں میں ٹاوٹوں کے ہاتھوں ذلیل وخوارہو نے لگے۔ غریب عوام صحت کی بنیادی سہولیات کے حصول میں ناکام، عوام لیبارٹری ٹیسٹ ، الٹراساونڈ اور ایکسرے کے لئے پرائیوٹ لیبز پر ہزاروں روپے خرچ کرنے پر مجبور ہیں۔ حکومتی دعووں کے باوجود مسیحائی کے مقدس شعبے میں کرپشن نہ رک سکی، صوبائی سیکرٹری ہیلتھ نوٹس لیں۔