مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 09 ستمبر2019ء) ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کے محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں ضلع بھر کے مختلف علاقوں کے دورے جاری ہیں۔اس سلسلے میںانہوں نے ایس ڈی پی او ملازم حسین اور ایس ایچ او فرحان کریم سے ملاقات کی۔
انہوں نے مجالس کے مقامات اور جلوسوں کے روٹس کا معائنہ کیا اور پولیس افسران،امن کمیٹی کے ممبران،بانیان مجالس اور جلوسوں کے منتظمین سے محرم الحرام میں جاری پروگرامز کے متعلق سکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی اورہدایات دیں کہ محرم الحرام کے پروگراموں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے۔