مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 دسمبر2019ء) شہریوں کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کر کے مسائل باعزت طریقے سے حل کیے جائیں گے،ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس کی دفتر پولیس میں کھلی کچہری۔تفصیل کے مطابق ڈی پی اومظفرگڑھ سید ندیم عباس نے دفتر پولیس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ ڈی پی او نے خود کمیٹی روم آ کر فردا فردا تمام شہریوں کے مسائل خود سنے ان کی ہسٹری کے متعلق دریافت کیا اور آئندہ برائے ضروری کاروائی متعلقہ افسران کو احکاما ت جاری کئے۔دفتر پولیس سٹاف کو ہدایات جاری کیں کہ شہریوں کے ساتھ محبت اور اخلاق سے پیش آیا جائے اور ان کے مسائل سن کر میرٹ کی بنیاد پر فوری حل کئے جائیں انچارج کمپلینٹ سیل کو احکامات دیے کہ شہریوں کے مسائل کے حل کا روزانہ کی بنیاد پر فیڈبیک لیا جائے جس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔جینڈر کرائم سیل انچارج کو ہدایات دی گئیں کہ خواتین کے جائز مسائل پر خصوصی توجہ دی جائے گی انکی عزت اور تکریم کا خاص خیال رکھا جائے گا اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل بھی کئے جائیں گے، ڈی پی او کا۔مزید کہنا تھا کہ ڈی پی او دفتر میں روانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائگا اور وہ خود شہریوں کے مسائل سماعت کرینگے اور ان کا حل یقینی بنایا جائگا۔