مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 13 مئی2019ء) ڈاکٹر ضیاء الحسن سی ای او ہیلتھ مظفرگڑھ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ اہداف کے حصول کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ یہ بات انہوں نے ڈیٹا پیک کے سلسلہ میں منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے میڈیکل آفیسرز کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈیوٹی کی انجام دہی میں کوتاہی اور غیر حاضری ناقابل برداشت ہے انہوں نے ڈاکٹرز کی غیر حاضری اور اہداف کے حصول میں ناکامی پر متعلقہ افسران کے ساتھ شدید برہمی کا اظہار کیا انہوں نے کہا آئندہ کارکردگی کے حوالے سے ہر ماہ باقاعدہ اجلاس منعقد کئے جائیں گے اور تمام مراکز صحت کی کارکردگی بمطابق اہداف کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اس سلسلہ میں بائیومیٹرک حاضری سسٹم کو فعال کرنے کے ساتھ ساتھ ایم ایز کی جائزہ رپورٹس سے بھی استفادہ حاصل کیا جا ئے گا سی ای او نے ڈی ایچ اوز کی سربراہی میں ٹاسک فورسز قائم کرنے کے احکامات جاری کئے یہ ٹاسک فورس مراکز صحت اور دیہی علاقوں میں موقع پرجاکر ادویات ماں بچے کی حفاظت زچگی کی سہولیات حفاظتی ٹیک جات پروگرام صفائی اور مریضوں کیلئے دیگر سہولیات کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ لیں گی اور اہداف کے حصول کو یقینی بنائیں گی اجلاس میں ڈاکٹر سلیم اکبر لغاری ڈاکٹر طارق محمود ڈاکٹر اقبال مکول ڈی ایچ او ڈاکٹر رفیق بھٹی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شاہد ریاض ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ ڈاکٹر امیر بخش ڈی ڈی ایچ او عدنان لغاری فوکل پرسن بائیومیٹرک سسٹم عابد میڈیسن سٹور کیپر مبصر لئیق پی اے کے علاوہ ڈاکٹرز شریک تھے۔