مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی27 فروری 2020) : مظفرگڑھ میں پسند کی شادی کرنے پر 21 سالہ ماں اور نومولود کو زندہ درگور کردیا گیا، مقتولہ کے بھائیوں نے قتل کو غیرت کا نام دے کر جان لی، لاشوں کو برآمد کرکہ پوسٹ ماٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے کوٹ ادو میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔ ایمن بی بی نے قریباً ڈیڑھ سال قبل مختار احمد سے پسند کی شادی کی۔تاہم خاندان کی جانب سے اسکو پسند نہیں کیا گیا۔رواں سال 9 فروری کو مقتولہ کے بھائیوں نے ایمن بی بی کو اسکے 40 دن کے نومولود بچے سمیت اسکے شوہر کے گھر سے اغوا کیا اور اپنے ساتھ لے گئے اور باقر شاہ کے علاقے میں گڑا گھود کر دونوں کو زندہ دفن کردیا۔ پولیس کی جانب سے کاروائی کی گئی اور مقتولہ اور اسکے بچے کے اغواء کا مقدمہ درج کیا گیا اور ایمن بی بی کے بھائی اویس کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفتیش کے دوران مقتولہ کے بھائی اویس نے اسکو زندہ درگور کرنے کا اعتراف کیا۔ ملزم کے اعتراف جرم کے بعد اسکی بتائی ہوئی جگہ پر کھدائی کی گئی تو دونوں کی لاشیں برآمد کرلی گئیں اور لاشوں کو پوسٹ ماٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔ پولیس دیگر ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔