مظفرگڑھ میں 17 سالہ لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلا کاٹ کر قتل کردیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 07 اکتوبر2022ء) مظفرگڑھ کے علاقے شاہ جمال میں میں ایک نو عمر لڑکی کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلا کاٹ کر قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق 17 سالہ انور مائی کی لاش گھر کے قریب کماد کے کھیت سے ملی،مقتولہ کے والد غلام قاسم کے پولیس کو دئیے گئے بیان کے مطابق اسکی بیٹی رفع حاجت کے لیے نزدیکی کھیتوں میں گئی تھی مگر لاپتہ ہوگئی۔والدکے مطابق بیٹی کو تلاش کرنے کے دوران اس کی لاش گھر سے کچھ دور کھیتوں میں پڑی لاش ملی۔مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ،جبکہ مقتولہ انور مائی کے والد کی مدعیت میں تھانہ شاہ جمال میں نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔