مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے گلیاں،سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل، متعدد ٹرانسفارمر ٹرپ کرگئے۔ مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے کی مسلسل بارش نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔

شہر کی مرکزی شاہراہیں اور گلیاں ندی نالوں میں تبدیل ہو گئیں ہیں،شہر کے نشیبی علاقوں میں 3 سے 4 فٹ تک پانی کھڑا ہے، مضافاتی علاقوں میں جل تھل کا منظر ہے جبکہ ٹبہ کریم آباد جانے والا واحد روڈ بھی شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا ہےسڑک پر گہرے گڑھے پڑنے سے آمد و رفت دشوار ہو گئی ہے اور مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ نکاسیٔ آب کے نظام کی ناقص صورت حال کے باعث بارش کا پانی گلی محلوں میں جمع ہے جس سے گھروں اور دکانوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہےعلاقہ مکینوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نکاسیٔ آب کا انتظام کیا جائے اور خراب سڑکوں کی مرمت کی جائے تاکہ عوام مزید مشکلات سے بچ سکیں۔