مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 مئی2019ء) مظفرگڑھ کے تھانہ سول لائن کے پولیس اہلکار گشت کے دروان مزے کی نیند لینے لگے۔شہری اور تاجران کو پولیس محافظوں نے چوروں ڈکیتوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔ تھانہ سول لائن کے اہلکار گشت کے دوران مزے مزے کی نیند کرتے رہتے ہیں۔موبائل ون میں گشت پر مامور اہلکار اختر بھٹہ پیٹی نمبر 1833c روزانہ کی بنیاد پر سوتے ہوے گشت ٹائم پوری کرتا ہے۔جو گزشتہ شب بھی ساری رات ڈیوٹی کرنے کی بجاے موبائل ون میں خراٹے مار مار کے سوتا رہا۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سو کر گشت کرنے والے اہلکار اختر بھٹہ کو ایس ایچ او فرحان کریم کی آشیرباد حاصل ہے۔ایس ایچ او فرحان کریم کے قریبی اہلکاروں کو ڈیوٹی سے غفلت کرنے کی مکمل آزادی جبکہ دوسرے اہلکاروں پر قانونی پابندی لازم ہے۔پولیس اہلکاروں کے گشت کے دوران خراٹے لینے سے شہریوں میں سوالات پیدا ہونے لگے ہیں کہ اگر پولیس اسطرح نیند میں رہ کر گشت ٹائم پورا کرنے لگی تو عوام کے جان و مال کی حفاظت کون کریگا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر گشت کے دوران مزے کی نیندیں کرنے اور خراٹے لینے والے اہلکاروں کی اصلاحات پر توجہ دیں تاکہ اسقدر بڑھتی ہوی وارداتوں پر قابو پایا جاسکے