مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 25 جون2020ء) مظفرگڑھ انتظامیہ عدالتی حکم کے مطابق چینی کم قیمت پر فروخت کروانے میں ناکام، مل مالکان بھی چینی 70 روپے کلو کی قیمت پر اتفاق کرنے کے باوجود اپنا وعدہ پورا کرنے میں ناکام رھے اور 70 روپے کلو چینی کے چند سٹال لگا کر انتظامیہ کو خاموش کرا دیا۔چینی کے بڑے ڈیلرز نے ایکا کرلیا،چینی کی مارکیٹ میں 80 روپے کلو دھڑلے سے فروخت جاری، پرچون دوکاندار سمیت عوام پریشان لیاقت پٹھان،مجاھد حسین،غلام شبیر،عابد اور متعدد دیگر شہریوں نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب ترین سے صورتحال کا نوٹس لے کر اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ھے۔