مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 جنوری2019ء) نواحی علاقہ تھانہ سنانواں کے موضع پتی کھر میں سرکاری اراضی وارگزار کرنے کے لئے ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اور اے سی کوٹ جام آفتاب کی سربراہی میں آپریشن کیا گیا،جس کے دوران 2800 کنال سرکاری اراضی واگزار کرا لی گئی،جبکہ دوران آپریشن تعمیر شدہ گھر گرا دیئے گئے اور گندم کی کاشتہ فصل تلف کر دی گئی۔