مظفرگڑھ ،سموگ اور ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی کے سلسلہ میں ٹریفک پولیس ملازمین کی آگاہی واک

style="display:block" data-ad-client="ca-pub-4163322924037420" data-ad-slot="3714019811" data-ad-format="auto" data-full-width-responsive="true">

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 13 ستمبر2022ء) سموگ اور ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی کے سلسلہ میں احمد نواز شاہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ کی قیادت میں اور سمیع اللّٰہ عصمت ڈسٹرکٹ آفیسر کی زیر نگرانی ٹریفک پولیس ملازمین کی آگاہی واک،پولیس ترجمان کے مطابق واک کچہری چوک سے فیاض پارک چوک پر اختتام پذیر ہوئی، واک میں سول ڈیفنس ریسکیو 1122 سول سوسائٹی انجن تاجران ، ٹرانسپورٹرز حضرت اور شہریوں نے شرکت کی اس موقع پر سمیع اللّٰہ عصمت ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر مظفرگڑھ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سموگ کے انسانی صحت پر تباہ کن اثرات مرتب ہوتے ہیں ، ڈرائیور حضرات احتیاط سے ڈرائیونگ کریں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو چلانے سے اجتناب کریں،والدین سے بھی التماس ہے کہ وہ اپنے کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل ہرگز نہ چلانے دیں اور تمام موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ اور سائیڈ مررزکا ضرور استعمال کریں تا کہ موٹر سائیکلز کے بڑھتے ہوئے حادثات میں کمی لا ئی جا سکے،ٹریفک قوانین کی پابندی کرنا مہذب قوموں کا شعار ہے ، ٹریفک قوانین پر عمل در آمد کر کے ہی ہم خود کو اور اپنے خاندانوں کو جان لیوا حادثات سے بچا سکتے ہیں، سجاد احمد TW انچارج ایجوکیشن پروگرام اور نجف رسولTA نے سموگ اور ر وڈ سیفٹی کے حوالہ سے کچہری چوک میں لگائے گئے ٹریفک آگاہی کیمپ میں طلبہ، مسافروں اور پیدل چلنے والوں میں ٹریفک قوانین سے آگاہی کے متعلق پمفلٹس بھی تقسیم کئے۔