مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 مئی2020ء) مظفرگڑھ پولیس کی سماج دشمن عناصر اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف جاری مہم کے دوران ایس ایچ او تھانہ خانگڑھ چوہدری جاوید اختر کی نگرانی میں اے ایس آئی صفدر حسین نے پولیس ٹیم کے ھمراہ دوران گشت دو مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا جن میں روشن ولد خالد محمود قوم رند سکنہ کوٹ ادو کے قبضہ سے 1 عدد پسٹل 9mm اور 1 پسٹل 30 بور جبکہ محمد شاہد ولد غلام شبیر قوم ببر سکنہ کوٹ ادو کے قبضہ سے 1 پسٹل 30 بور برآمد کر کے مقدمہ درج کرتے ہوئے حوالات بند کر دیا۔اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ خانگڑھ چوہدری جاوید اختر کا کہنا تھاکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کسی قسم رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور نہ ہی ان کے لیے کسی کی سفارش قبول کی جائے گی۔