مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 اگست2022ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ احمد نواز شاہ کی ہدایات کے مطابق ڈی ایس پی کوٹ ادو سرکل کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سرور شہید محمد اظہر حیدر کا اپنی ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون۔
پولیس ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ احمد نواز شاہ کی ہدایات کے مطابق ڈی ایس پی کوٹ ادو سرکل کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سرور شہید محمد اظہر حیدر کا اپنی ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن ایس ایچ او تھانہ سرور شہید محمد اظہر حیدر نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر منور مہدی کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد نصیر ولد غلام یسین قوم ملہیہ سکنہ چکنمبر 591/TDA سرور شہید سے 30 بور پسٹل معہ 2 ضرب زندہ گولیاں برآمد کر کے مقدمہ نمبر 581/22 درج کر کے حوالات بند کر دیا جبکہ شاہد اقبال ولد محمد اقبال قوم ہوت بلوچ سکنہ چکنمبر 574/TDAسے 30بور پسٹل معہ 2 ضرب زندہ گولیاں برآمد کر کے بند حوالات تھانہ کر دیا۔
ایس ایچ او سرور شہید کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد معاشرے کا ناسور ہیں ان کے خلاف مستقل بنیادوں پر بلا امتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی۔