مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 20 اکتوبر2022ء) مظفرگڑھ میں پولیس کی حراست سے ملزم فرار ہونے پر سب انسپکٹر گرفتار۔ایف آئی آر کے مطابق شاہ جمال پولیس کا سب انسپکٹر حافظ وسیم احمد کانسٹیبل حسنین رضا کے ہمراہ لاہور کے تھانہ ہنجروال سے اشتہاری ملزم عبدالروف کو مظفرگڑھ کے تھانہ شاہجمال منتقل کرنے کےلئے پرائیویٹ کار میں لا رہے تھے کہ شاہجمال سے تھوڑا پہلے مہر پور چوک میں اشتہاری ملزم عبدالرؤف عرف روفی کٹانہ کار سے جمپ لگا کر ہتھکڑی سمیت فرار ہو گیا۔
ملزم کے فرار ہونے کی اطلاع پرپولیس کی دوڑیں لگ گئیں،ایلیٹ فورس نے علاقہ میں گشت شروع کر دیا ہے۔ڈی پی او احمد نواز شاہ کے حکم پر سب انسپکٹر حافظ وسیم احمد اور کانسٹیبل حسنین رضا کو ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر مقدمہ درج کر کے گرفتارکر لیا گیا ہے۔