مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 ستمبر2021ء) :صوبائی پارلیمانی سیکریٹری اشرف خان رند نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ ادو کا اچانک دورہ کیا،انہوں نے ایمرجنسی وارڈ سمیت ہسپتال کے تمام وارڈز کا معائنہ کیا،مریضوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل دریافت کئے،انہوں نے مریضوں کے لواحقین کی شکائت پر ہسپتال کی پارکنگ سے بیریئر ختم کرنے اور پارکنگ فیس 20 روپے کی بجائے 10 روپے کرنے کی ہدائت کی،انہوں نے ہسپتال میں مریضوں کا رش دیکھ کر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر اجمل کو شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کےلئے ایوننگ آوٹ ڈور شروع کرنے کی ہدائت کرتے ہوئے کہا کہ ایوننگ شفٹ میں ہسپتال کی لیبارٹری بھی کھلی رکھی جائے،انہوں نے ہسپتال کے سٹور کا معائنہ کیا اور ادویات کی وافر مقدار میں موجودگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تمام مریضوں کو ہسپتال سے ادویات فراہم کرنے کی ہدائت بھی کی،انہوں نے ہسپتال کے ایم ایس اور دیگر ڈاکٹرز کے ساتھ میٹنگ کی جس میں ہسپتال کے بجٹ میں اضافہ اور ہسپتال کے دیگر تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ترجیحات میں پہلے نمبرپر ہے،تحریک انصاف کی حکومت دیگر شعبئہ ہائے زندگی کی طرح صحت کے شعبہ میں بھی انقلابی تبدیلیاں لانے کےلئے سرگرم عمل ہے۔