مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 اکتوبر2022ء) سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد اقبال نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں علی پور اور جتوئی کا اچانک دورہ کیا ۔دورہ کے دوران انہوں نے سٹاف کی حاضری، صفائی کی صورتحال کو چیک کیااور ادویات کی دستیابی ،سروس ڈیلیوری اور مختلف وارڈز میں فراہم کردہ سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے بائیومیڈیکل انجینئر کے ہمراہ مختلف طبی مشینری کے فنکشنل ہونے کو بھی چیک کیا اور صحت سہولت کاؤنٹرز کا معائنہ کیا۔
سیکرٹری ہیلتھ نے ہسپتالوں میں آئے مختلف بچوں کی پولیو مہم کے حوالے سے فنگر مارکنگ بھی چیک کی۔انہوں نے میڈیسن سٹورز میں ادویات کے سٹاک کا بھی معائنہ کیا،سیکرٹری نے ٹی ایچ کیو ہسپتال علی پور میں ان ڈور صفائی اور سروس ڈیلیوری کے موثر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور دستیاب وسائل کو موثر طور پر استعمال کرنے پر ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال علی پور کو شاباش دیتے ہوئے ایکسرے یونٹ اور ایمرجنسی میں ضروری مرمتی کام اور مناسب روشنی کا فوری انتظام کرنے کی ہدایت کی۔