مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 14 جنوری2019ء) دن دیہاڑے سبزی منڈی میں کریانہ سٹور پر ڈکیتی کی واردات، ڈی پی او مظفرگڑھ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی سرکل مظفرگڑھ بشیر اعوان اور ڈی ایس پی سی آئی اے ریحان الرسول کی سربراہی میں اعلی سطحی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہے مظفرگڑھ پولیس کے ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ عمران کشور نے پولیس ٹیم کو جلد از جلد ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ تاجروں اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے اور اپنے فرائض میں کوتاہی برتنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔