مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 اپریل2019ء) خانگڑھ کے نزدیک گل والا پر دو کاریں آپس میں ٹکرا گئیں۔عینی شاھدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔حادثے میں تین افراد زخمی ھوگئے جن میں سے ایک زخمی کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رھی ھے ایمرجنسی سروس 1122 نے زخمیوں کو فرسٹ ایڈ کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا ہے۔