فصل کو پانی لگانے کے باعث کاشتکاروں کے اخراجات میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ دوسری جانب گنے کی کٹائی نہ ہونے کے پر گندم کی بوائی میں بھی تاخیر ہورہی ہے جس سے گندم کی پیداوار بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔کاشتکاروں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ شوگر ملوں کو جلد چلانے کے احکامات دئیے جائیں تاکہ وہ بروقت گندم کی کاشت کرسکیں ۔
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 19نومبر 2012ء)مظفر گڑھ میں شوگر ملزنہ چلنے کے باعث گنے کے کاشتکار کٹائی شروع نہ کرسکے جس سے گندم کی بوائی میں تاخیر ہورہی ہے ۔مظفر گڑھ اور اس کے ملحقہ علاقوں شاہ جمال اور ہیڈ بکائنی میں گنے کی فصل تیار ہوئے کافی دن ہو چکے ہیں مگر شوگر ملز نہ چلنیکے باعث کا شتکاروں نے کٹائی شروع نہیں کی۔کٹائی نہ ہونے سے فصل سوکھتی جارہی ہے۔