مظفر گڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 16 نومبر2021ء) مظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کے سکول لاریب پبلک سکول میں ٹیچرز کےلئے پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کر دیا گیا ہے۔ جسکا مقصد پیف سکولوں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہے۔
پیف ٹرینر عرفان ارشد نے لاریب پبلک سکول آڑہ اکبر شاہ میں سکول اساتزہ کو ایک نصاب اور دیگر موضوعات پر ٹریننگ دی اور کہا کہ اساتزہ قوم کے معمار ہیں، اسکولوں میں بہتر تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ کےلئے اساتزہ کی ٹریننگ بہت ضروری ہے،انہوں نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن اسکولوں میں معیار تعلیم کی بہتری کیلئے ہمیشہ سے کوشاں رہا ہے۔
ایم ڈی پیف اسد نعیم اسکولوں میں بہتر تعلیمی ماحول اور مسائل کےحل کے لئیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں اور ذاتی کوششوں سے پیف سکولوں کے لئیے بہتر وسائل کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔