مظفر گڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 12 مئی2019ء) دو روز قبل دریائے چناب میں ڈوبنے والے سات سالہ بچے کی نعش برآمد۔ پولیس کے مطابق بچے کو اس کے سنگدل باپ نے دریا پھینک دیا تھا. ریسکیو ذرائع مظفر گڑھ کے مطابق ڈوبنے والے بچے کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا ۔ریسکیو نے دو دن کے سرچ آپریشن کے بعد نعش برآمد کی ہے۔ مرنے والے بچے کو دریا میں اسی کے والد طاہر سکنہ ماہڑہ غربی نے زندہ پھینک دیا تھا.پولیس کے مطابق معاملہ تحقیق طلب ہے۔بچے کا باپ ملتان میں رکشہ چلاتا ہے، اس نے بچے کو دریا برد کیوں کیا، صدر پولیس مظفرگڑھ نے تحقیقات اور کارروائی شروع کر دی ہے۔