مظفر گڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 ستمبر2017ء)علی پور میں محرم الحرام میں علی پور اور جتوئی کی امام بارگاہوں اور جلوسوں کی گزرگاہوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے سے متعلق تربیتی ورکشاپ کا اہتمام سپیشل برانچ کے زیر اہتمام کیا گیا۔جس میں کسی بھی خطرے کے پیش نظر ،اس سے بچاؤ کے لیئے کیا احتیاطی تدابیر اختیار کی جانی چاہئیں اس کے بارے میںبتایا گیا۔اور عملی طور پر باڈی سرچ کا طریقہ کار بھی بتایا گیا۔تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں سپیشل برانچ علی پور اور جتوئی کے زیر اہتمام،محرم الحرام میں امام بارگاہوں اور جلوسوں کی گزر گاہوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے سے متعلق تربیتی ورکشاپ کااہتمام کیا گیا۔تربیتی ورکشاپ میں لائسنس داران اور وولنٹیئرز بوائز کو امام بارگاہوں اور جلوسوں میں شریک ہونے والے افراد کی جامہ تلاشی لینے سے متعلق عملی طور پر جسمانی تلاشی کا طریقہ کار بھی بتایا گیا۔تربیتی ورکشاپ کی صدارت ڈی ایس پی ،ڈسٹرکٹ آفیسر مظفرگڑھ سپیشل برانچ محمد اکرم خان نیازی نے کی۔اس موقع پر ان کے ہمراہ تحصیل علی پور اور تحصیل جتوئی سپیشل برانچ کے انچارج سید تجمل حسین شاہ بھی موجود تھے۔تربیتی ورکشاپ میں شریک لائسنس داران اور وولنٹیئرز بوائزکو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی ایس پی ،ڈسٹرکٹ آفیسر مظفرگڑھ سپیشل برانچ محمد اکرم خان نیازی نے کہا کہ کار ،موٹر سائیکل کی پارکنگ کا انتظام ،امام بارگاہوں اور جلوسوں سے 2 سو گز کے فاصلے پر کیا جائے۔چیکنگ کا نظام 3 حصوں میں کیا جائے۔پہلی جگہ۔پھر دوسری جگہ،پھر تیسری جگہ پر تلاشی کرنے کے بعد مجالس اور جلوسوں میں داخلے کی اجازت دی جائے۔امام بارگاہوں اور جلوسوں کے راستوں پر لگائی جانے والی سبیلوں اور لنگر کو تقسیم کرنے سے پہلے فوڈ اتھارٹی والوں سے چیکنگ کرا کر تسلی کرنے کے بعد تقسیم کی جائے۔اور سبیل لگانے اور لنگر تقسیم کرنے والا پہلے مقامی انتظامیہ کو آگاہ کرے۔