مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 18 اگست2020ء) سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ انجینئرمہرنذرمحمدڈب نے کہا ہے کہ میپکو سرکل مظفرگڑھ میں خصوصی ٹیموں اورٹاسک فورسز نے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے رواں ماہ 145 بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے سرکل مظفرگڑھ میں پکڑا اور انکو138781یونٹ22لاکھ39ہزار06سو46روپے جرمانہ کیا گیاہے اور81بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آربھی متعلقہ تھانوں میں درج کروائی گئی ہے۔
ا نہوں نے کہاکہ میپکو سرکل مظفر گڑھ میں بجلی چوروں کے خلاف سخت ترین اقدامات کئے جا رہے ہیں اور سرکل میں بڑے بڑے بجلی چوروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ میپکوسرکل مظفرگڑھ میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن بلاامتیاز جاری رہے گا اور بجلی چوروں سے کوئی رعائت نہیں کی جائے گی چاھے وہ کتنے ہی بااثرکیوں نہ ہوں۔سپرنٹنڈنگ انجینئرنے میپکوصارفین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بجلی بل اوربقایاجات وقت پراداکریں تاکہ بہت سی پریشانیوں سے بچ سکیں اورسرکل میں بجلی کی چوری روکنے کے لیے میپکوکی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ ان قومی مجرموں کااحتساب کیاجاسکے۔