مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 31 اگست2018ء) مظفرگڑھ کے علاقے میراں پور کے رہائشی فقیر شوکت بلال نے سپریم کورٹ ڈیم فنڈ میں 10 ہزار روپے عطیہ دینے کا اعلان کردیا۔شوکت جو اپنے آپ کو شوکت بھکاری کہلانا پسند کرتے ہیں کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی۔وہ ملتان کی سڑکوں پر بھیک مانگتے ہیں جبکہ اردو کے ساتھ ساتھ انگریزی زبان میں بھی گفتگو کرتے ہیں۔وائرل ہونے والی ویڈیو میں شوکت بھکاری نے اعتراف کیا کہ ان کے اکاؤنٹ میں 10 لاکھ 10 ہزار روپے سے زائد رقم موجود ھے۔ویڈیو میں شوکت بھکاری نے 10 ہزار روپے کی رقم بھاشا ڈیم فنڈ میں دینے کا بھی اعلان کیا۔شوکت بھکاری کا کہنا ہے وہ لوگوں سے صرف ایک ایک روپیہ کی بھیک مانگتے ہیں کیونکہ لوگوں کے پاس ایک روپیہ کھلا موجود نہیں ہوتا اور وہ اسے 10 سے 20 روپے کی بھیک دے دیتے ہیں۔شوکت بھکاری کا کہنا ہے کہ انہوں نے گریجویشن کر رکھی ہے اور نوکری کے لیے متعدد مرتبہ علاقے کے رکن قومی اسمبلی اور رکن صوبائی اسمبلی کے پاس چکر لگا چکے ہیں تاہم مایوسی کی صورت میں بھیک مانگنے کا کام شروع کیا تھا۔ان کے مطابق اس کام میں انہیں روٹی بھی مفت مل جاتی ھے اور خرچہ بھی نہیں ہوتا ہے۔۔