مظفر گڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 مارچ2020ء) پولیس نے لاک ڈاؤن کے باوجود شادی کرنے پر دولہا کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق مظفر گڑھ کے علاقے سنانواں میں لاک ڈاؤن کے دوران دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی اطلاع ملنے پر کارروائی کی گئی۔
پولیس کے مطابق لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر دولہا اور اس کے والد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، دونوں افراد سمیت شادی کے دیگر منتظمین کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔