مظفر گڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 20 اگست2017ء) مظفر گڑھ کے علاقے جمال شاہ میں پسند کی شادی کرنے والے لڑکے کی 9 سالہ بھانجی ونی کرنے کا حکم دیدیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مظفر گڑھ کے علاقے جمال شاہ میں نوجوان نے پسند کی شادی کر رکھی تھی جس پر پنچایت نے لڑکے کی 9 سالہ بھانجی کو ونی کرنے کا حکم سنا دیا ،ْ نوجوان نے پنچایت کا حکم ماننے سے انکار کر دیاجس پر پنچایت نے غریب خاندان کو فوری علاقہ بدری کا حکم دیدیااوردرجنوں افراد نے چائے فروش کے ہوٹل پر دھاوابول کر تالے لگادیئے، بااثرسرپنچ کی غلام شبیر کے گھر کو بھی تالے لگانے کی کوشش کی ،پولیس نے سرپنچ سمیت 51 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا تاہم کسی کو گرفتار ی عمل میں نہ آ سکی۔
Prev Post