مظفرگڑھ۔7 دسمبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 07 دسمبر2017ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد اقبال مکول نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ہفتہ صحت کے تحت ضلع کے تمام سرکاری ہسپتالوںمیں آنے والے مریضوں کو تمام سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہیں، مریضوں کو مفت علاج معالجہ سمیت مفت ادویات فراہم کی جارہی ہیں، یہ بات انہوں نے بنیادی مرکز صحت وینس میں قیام کیمپ کا معائنہ کرتے ہوئے کہی، انہوںنے ڈاکٹروں اور دیگر سٹاف کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں سے اخلاق و عزت سے پیش آیا جائے ، ان کی بات کو غور سے سنا جائے اور تمام دستیاب سہولیات برابری کی سطح پر فراہم کی جائیں تاکہ حکومت پنجاب کی طرف سے شعبہ صحت میں کیے جانے والے انقلابی اقدامات کے ثمرات عوام بالخصوص دور دراز کے علاقوں کی عوام تک یکساں طور پر میسر آسکیں، اس موقع پر انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ بھی کیا، سٹاک رجسٹر، میڈیکل سٹور، حاضری رجسٹر اور صفائی کے معیارکا جائزہ لیا اوراطمینان کا اظہار کیا، اس موقع پر مڈ وائف عاصمہ نے بتایا کہ ماہ نومبر کے دوران 1516مریضوں کو میڈیکل کی سہولیات فرہم کی گئیں، زچگی کے 32کیس کئے گئے ، رواں ماہ کے دوران 7زچگی کے کیس کئے جاچکے ہیں اور گذشہ روز 60مریضوں کو چیک کیا گیا اور میڈیکل کی سہولیات فراہم کی گئیں۔