مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے مظفرگڑھ ڈی سی آفس میں محکمہ ریونیو سے متعلق شکایات کے ازالے اورعوامی مسائل کے حل کیلئے ماہانہ ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری لگائی جس میں انہوں نے محکمہ ریونیو سے متعلق عوامی مسائل کو سنا اور ان کے فوری حل کیلئے احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رنونیو محمد شاہ رخ اور اسسٹنٹ کمشنر جمیل حیدر شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔
کھلی کچہری میں درستگی ریکارڈ، فرد ملکیت کے اجراء، انکم ٹیکس سرٹیفیکیٹ،رجسٹری، انتقالات کے اندراج، معائنہ ریکارڈ، ڈومیسائل کے اجراء اور ریونیو سے متعلقہ دیگر معاملات پر عوامی شکایات اور مسائل کو سنا گیا۔ ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے کہا کہ کھلی کچہری لگانے کا مقصدسائلین کے مسائل کو فوری حل کرنا ہے، کھلی کچہری میں تمام ریونیو عملہ موجود ہوتا ہے سائل کو دفاتر کے چکر نہیں لگانا پڑتے ایک دن اور ایک چھت کے نیچے سائل کا مسئلہ حل کیا جاتا ہے۔ \378