انہو ں نے بتایا کہ گذشتہ ماہ نومبر کے دورا ن ضلع بھر کی عدالتوں میں 2ہزار332مقدمات کا فیصلہ کیا گیا، جس میں59مقدمات قتل،90مقدما منشیات، 219 مقدمات ہراسمنٹ، 283مقدمات سول اپیل سمیت دیگر مقدمات شامل ہیں۔انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ تحصیل مظفرگڑھ کی عدالتوں میں 1ہزار16مقدمات،تحصیل کوٹ ادو میں 560مقدمات،تحصیل علی پور میں 355مقدمات جبکہ تحصیل جتوئی میں 401مقدما ت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 دسمبر2019ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صہیب احمد رومی نے کہا ہے کہ چیف جسسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ کی ہدایت کی مطابق ضلع میں ماڈل کورٹس میں زیر التواء مقدمات کی سماعت کو یقینی بنایا جارہا ہے، جن میں قتل، منشیات، سول اپیل، فیملی اپیل سمیت دیگر مقدمات شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کے ویژ ن کے مطابق انصاف کی فراہمی کے راستے می حائل تمام رکاوٹوں کو دور کیا جارہا ہے اور جھوٹی گواہوں سے پاک مقدمات کا جلد سے جلد فیصلہ کیا جارہا ہے۔