مظفر گڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔19مارچ۔2013ء) لاہور ہائی کورٹ کے ڈیرہ غازی خان میں بنچ کے قیام کے لئے ڈی جی خان بار کے ساتھ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفر گڑھ نے بھی ہڑتال کا اعلان کردیا ہے ، صدر بار مظفر گڑھ ملک جنید فاروق ، جنرل سیکرٹری بار شیر محمد خان کورائی نے ڈی جی خان بار کے صدر عارف خان کرمانی اور جنرل سیکرٹری ڈیرہ بار یاسر خان کھوسہ کے ہمراہ بار روم میں مشترکہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں بتایا کہ 20 سے 23 مارچ تک روزانہ مظفر گڑھ بار مکمل ہڑتال اور عدالتی بائی کاٹ کرے گی ۔بار عہدیداران نے مطالبہ کیا کہ ڈی جی خان میں ہائی کورٹ بنچ کا قیام جلد عمل میں لایا جائے ، اس موقع پر ممبران بار کونسل جام محمد یونس ، سید شاہد شیرازی ، رانا امجد علی امجد ، آزاد بخت خان ، ظفر انصاری ، راؤ توفیق احمد بھی موجود تھے۔