مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 01 دسمبر2021ء) سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ انجینئرملک محمدیوسف نے کہا ہے کہ لائن لاسزاوربجلی چوری کے خاتمے کے لیے ہمیں مشترکہ جدوجہدکرنی ہے۔انجینئرزاورسٹاف کی دن رات جدوجہداورمحنت سے مقررکردہ اہداف کاحصول یقینی بنائیں گے۔اللہ تعالی نے ہمیں اپنے عوام اورمادروطن کی خدمت ایمانداری اوردیانتداری سے کرنے کاایک بہت بڑااورشاندارموقع فراہم کیاہے جسے ہم احسن طریقے سے نبھائیں گے۔
میپکوافسران اورملازمین صارف دوست رویہ اپنائیں کمپنی میں کارپوریٹ کلچرکے فروغ کیلئے تمام تراقدامات کوبروئے کارلایاجارہاہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے میپکو آپریشن سرکل مظفرگڑھ کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے موقع پرافسران وسٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہاکہ ایس ڈی اوز،ایکسین اورسٹاف کمپنی کی جانب سے مقررکردہ اہدف کے حصول کے لیے دیانتداری اورمخلص ہوکرمحنت کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں۔
انہوں نے کہ بجلی بحالی کے کاموں کوسیفٹی پالیسی پرعملدرآمدکرکے مکمل کیاجائے اورٹی اینڈپی کے بغیرلائنوں پرہرگزکام نہ کیاجائے۔انہوں نے سرکل کے تمام ایس ڈی اوزکوہدایت کی کہ اتارے گئے میٹرزفوری طورپرایم اینڈٹی بھجوائے جائیں اورای آراوزکاسوفیصداندراج یقینی بنایاجائے۔بجلی چوروں اورڈیفالٹرزکے خلاف بغیرکسی دباؤکے کاروائی کی جائے۔اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹرٹیکنیکل میپکوسرکل مظفرگڑھ محمد نعیم آخترسامٹیہ،ایکسین میپکوڈویڑن مظفرگڑھ فرقان زکریا،ایکسین میپکو ڈویڑن کوٹ ادوملک خورشید،ا یکسین میپکو ڈویڑن علی پورنزیراحمدگوپانگ،ایکسین لیہ بلال خان،ایکسین ایم اینڈٹی مظفرگڑھ ملک یعقوب گدارا،اورڈپٹی کمرشل منیجرمحمداظہاربھی موجود تھے۔