مظفرگڑھ۔8اکتوبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 08 اکتوبر2018ء) ڈپٹی کمشنر قیصر سلیم نے کہا ہے کہ عطائی ڈاکٹروں اور غیر معیاری ادویات کا غیر قانونی کاروبار کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی، محکمہ صحت کے ڈرگ انسپکٹر اپنی اپنی تحصیلوں میں روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ میںجا کر انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں، یہ بات انہوں نے ضلعی کوالٹی کنٹرول بورڈ کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، اجلاس میںچیف ایگزیکٹو آفیسر صحت ڈاکٹر صدلق بلوچ، ڈاکٹر حمید غوری سیکرٹری بورڈ راشد بزدار نے شرکت کی ، بورڈ نے ضلع بھر میں غیر قانونی پریکٹس کرنے والے عطائی ڈاکٹروں اور غیر معیاری ادویات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف46 مقدمات کی سماعت کی، جس میں سے 12کیس ڈرگ کورٹ کو بھیجوادئیے گئے ہیں، معمولی نوعیت کی خلاف ورزی کرنے پر 17افراد کو وارننگ جاری کی گئی ہے، ایک کیس صوبائی کوالٹی کنٹرول بورڈکو بھیج دیا گیا ہے جبکہ 16کیس زیر التوا ہیں۔