مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 10 فروری2020ء) چیف ایگزیکٹیو آفیسر صحت ڈاکٹر فیاض کریم لغاری نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے مراکز صحت میں آنیو الے مریضوں کیلئے علاج معالجے کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی یا سستی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔یہ بات انہوں نے ماہانہ کارکردگی کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے دیہی مراکز اور 24/7 مراکز صحت سے وابستہ انچارج اور معاون عملہ کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ماں بچے کی اموات میں کمی لانے کے لیے مثبت کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کو بلا امتیاز مفت ادویات فراہم کی جائیں۔