مظفر گڑھ۔19 دسمبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 19 دسمبر2016ء)ڈی سی او مظفرگڑھ شوکت علی نے ضلعی اور میونسپل کمیٹی کے چیئر مینوں کے انتخابات کے موقع پر فوجداری کی دفعہ 144کے تحت کسی بھی قسم کے اسلحہ کی نمائش ،ہوائی فائرنگ ، آتش بازی، پولنگ اسٹیشنز کی400گز کی حدو دمیں 5یا اس سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے،جیتنے کی خوشی میں کسی بھی جلسے ، جلوس یا ریلی کے انعقاد پر پابندی عائد کردی ہے جو 21دسمبر سے 27دسمبر تک نافذالعمل ہوگی ، خلاف ورزی پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔