مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 نومبر2019ء) اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق مظفرگڑھ میں کل مورخہ 29 نومبر کو ضلعی انتظامیہ کے زیر انتظام یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں صبح 10 بجے ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے سے یکجہتی کشمیر ریلی نکالی جائے گی، جس میں سول سوسائٹی کے ارکان ایپکا، تاجر تنظیمیں، اساتذہ تنظیمیں،طلباء ڈاکٹرز، وکلا اور شہری کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بھاری تعداد میں شرکت کریں گے۔تمام ضلعی محکموں کے سربراہان کو اپنے ماتحت عملے سمیت شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔
Next Post