ضلع بھر میں عارضی مویشی منڈیوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے،اے ڈی سی آر
انہوں نے کہا کہ عارضی مویشی منڈیوں میں بچوں کے داخلے پر مکمل پابندی ہوگی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمران شمس نے بتایا کہ ہر منڈی میں میونسپل کمیٹی اور لائیو سٹاک کے اہلکار وں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔کسی بھی شکایت کی صورت میں متعلقہ محکموں کے افسران یا متعلقہ تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنر سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ جانوروں کے خریداری کیلئے جب بھی منڈی کا وزٹ کریں حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس اوپی پر عمل درآمد کریں، اس طرح اپنے اور اپنے خاندان کو کورونا کی وبا سے محفوظ بنائیں۔