صحافی صدف نعیم کے لیے مظفرگڑھ پریس کلب میں دعائیہ تقریب

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 31 اکتوبر2022ء) مظفرگڑھ پریس کلب میں کامونکی کے مقام پر اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران کنٹینر کے نیچے آ کر جاں بحق ہونے والی نجی چینل کی رپورٹر صدف نعیم کے لیے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں میں نجی ٹی وی چینل کی رپورٹر صدف نعیم کے لیے مغفرت کی دعا کی گئی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پریس کلب کے صدر اے بی مجاہد نے کہا کہ پاکستان میں فیلڈ رپورٹرز عدم تحفظ کا شکار ہیں،انہوں نے حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اور میڈیا اداروں کو فیلڈ رپورٹرز کے تحفظ کے لیے موثر قانون سازی کی ضرورت ہے۔