مظفر گڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔26اپریل۔2013ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف نمبر ایک ڈرامہ ہیں انہیں فلموں میں اداکاری کرنی چاہیے دونوں جماعتیں پانچ ، پانچ باریوں میں نظام تبدیل نہیں کر سکیں تو پانچ سال میں نظام کیسے ٹھیک کریں گے ۔مظفر گڑھ اسپورٹس گراوٴنڈ میں انتخابی جلسہ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) باری لینے کے لئے تیار بیٹھی ہے میاں صاحب ! جو پانچ بار میں آپ نہیں کر سکے تو چھٹی باری میں کیا کریں گے انہوں نے کہا کہ وہ جماعتیں جو اقتدار میں آ کر نظام تباہ کرتی ہیں وہ نظام درست کیسے کریں گی۔نواز شریف کے دور میں 25 ہزار پولیس اہلکار میرٹ کے خلاف بھرتی ہوئے جن میں سے کئی لوگ مجرم بھی تھے سیاسی جماعتوں نے پولیس کو بھی سیاسی ادارہ بنا دیا ہے ملک سے اگر غربت ختم کرنی ہے تو ان دونوں جماعتوں کی میوزیکل چیئر کو ختم کرنا ہو گا ایسا نظام لائیں گے کہ ملک سے تھانہ اور کچہری کی سیاست ختم ہو جائے گی عمران خان نے کہا کہ ہم اخراجات کم کر کے آمدنی میں اضافہ کریں گے جب ملک اپنے پیر پر کھڑا ہو گا تو امریکہ کی جنگ سے خود کو نکال لیں گے۔