مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 دسمبر2018ء) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے قریب سرکاری سکول کی نے رکشہ سواروں کو کچل دیا، ایک شخص جاں بحق ایک شدید زخمی ہو گیا، زخمی کو فوری ابتدائی طبی امداد دیکر انتہائی تشویش ناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا،جاں بحق ہونے والا عبدالستار ولد عبد المجید عمر 23 سال کچی بستی نزد روہیلا والی کا رہائشی تھا، واضح رہے کہ حادثات کا سبب بننے والی سرکاری سکول کی بسوں کے باعث جہاں شہریوں کی زندگی محفوظ نہیں وہیں سفر کرنیوالے طالبعلموں کی زندگیاں بھی داؤ پر لگ گئی ہیں۔