ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع کر دی گئی ،ڈپٹی کمشنر نے ضلع مظفرگڑھ کے جن سکولوں میں ریلیف کیمپ قائم کئے گئے ہیں ، ان سکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کا نوٹیفیکیش جاری کر دیا ہے،نوٹیفیکیشن کے مطابق جن سکولوں میں ریلیف کیمپ قائم ہیں وہ سکول 13 ستمبر تک بند رہیں گے،جبکہ ضلع کے باقی سکول معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔