مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 ستمبر2022ء) ریسکیو1122 مظفرگڑھ کی جانب سے صوبہ سندھ میں جاری فلڈ ریلیف آپریشن کے لئیے اسپیشلائیزڈ ریسکیو ٹیم روانہ۔صوبہ سندھ میں حالیہ سیلاب کے باعث بڑے پیمانے پر ہونیوالی تباہی کے پیش نظر پنجاب حکومت کی جانب سے سندھی بھائیوں کی امداد کی خاطر لئیے جانیوالے اقدامات کی روشنی میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر کی خصوصی ہدایات پر ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی جانب سے اسپیشلائیزڈ ریسکیو ٹیم (سکھر اور مورو) صوبہ سندھ کے لئیے روانہ کردی گئی۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سیلاب نے نہ صرف خیبر پختونخوا اور جنوبی پنجاب میں تباہی کی بلکہ اسکے باعث صوبہ سندھ میں بھی بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اور لاکھوں افراد اس سیلاب سے متاثر ہونے کے سبب بے گھر ہوئے ہیں اور اسی حوالہ سے صوبہ سندھ میں جاری فلڈ ریلیف آپریشن میں سے ریسکیو1122 کی ٹیمز بھی حصہ لے رہی ہیں جسکا مقصد متاثرین کو بروقت اور موثر انداز سے محفوظ بناتے ہوئے امداد فراہم کرنا ہےاور اس مقصد کے لئے ڈسٹرکٹ مظفرگڑھ سے فلڈ ایمرجنسی میں درکار تمام ایکوئپمنٹ سمیت اسپیشلائیزڈ ریسکیو ٹیم روانہ کی گئی ہے۔