مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 20 جولائی2020ء) ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر ریسکیو 1122 مظفرگڑھ نے ڈینگی وائرس سے بچاؤ اور ڈینگی مچھر مکاؤ مہم جاری رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمد ارشاد الحق کی قیادت میں ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی طرف سے ڈینگی سے بچاؤ آگاہی مہم کے لیے واک کی گئی، جس میں ریسکیو اہلکاروں نے بھرپور شرکت کی۔واک کے اختتام پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی ہدایات پر ڈینگی مچھر سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے پمفلٹ عوام الناس میں تقسیم کیے ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 مظفرگڑھ عوام الناس کی خدمت کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔